Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، آصف سعید کھوسہ

Now Reading:

دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، آصف سعید کھوسہ
آصف سعید کھوسہ

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہزار سال سے دہشتگردی کا مسئلہ چل رہا ہے جبکہ  دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور تحقیق کی بنیاد پر دہشت گردی سمیت دوسرے مسائل کے حل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیڈرل جیوڈیشیل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ دہشت گردی کی تعریف سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے، دہشت گردی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور پوری دنیا دہشتگردی کے مسائل سے لڑ رہی ہے۔

سعید کھوسہ نے کہا کہ ججز، وکلا اور عملے کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں، کسی بھی معاشرے کے اقدار جانے بغیر اصلاحات کا عمل بے اثر رہتا ہے۔

چیف  جسٹس آف پاکستان  نے  یہ بھی کہا کہ قبائلی اضلاع میں بہترین وکلا کو پریکٹس کے لیے جانا چاہیے، قبائلی اضلاع میں بہترین ججز اور پولیس کو بھیجا رہا ہے۔

توسیع کا قانون نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے، چیف جسٹس

Advertisement

اپنے بیان میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ سیاسی ومذہبی مقاصد کے لیے دنیا بھرمیں تشدد کے طریقے اپنائے جاتے ہیں جبکہ روس کے خلاف جنگ کرنے والوں کو مغرب نے مجاہدین قرار دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان  آصف سعید کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ  ریسرچ پروگرامز کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، نئی چیزوں کے مشاہدے سے آپ بہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں جبکہ  تحقیقات کے بل بوتے پر قومیں ترقی کرتی ہیں اور  تحقیقاتی بنیاد پر جج مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے سکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہورواقعہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہےاسلیےاس پر زیادہ بات نہیں کرناچاہتا۔

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا  کہ ڈاکٹری اوروکالت دونوں معاشرےکےباوقارپیشےہیں، دونوں پیشوں کےساتھ گران قدرروایات منسلک ہیں، لاہورمیں جوواقعہ پیش آیا وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر