Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادراکی معذورافراد کے لیے نئی سہولت متعارف

Now Reading:

نادراکی معذورافراد کے لیے نئی سہولت متعارف
NADRA

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں معذور اور شدید بیمار افراد کے لیے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی نئی سہولت متعارف کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہ سروس جو ماضی میں بااثر شخصیات اور ان کے رشتہ داروں کو خوش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی ،اب وہ نئی سہولت عام آدمی کے لیے دستیاب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سروس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق مشینوں سے لیس نادرا کے ملازمین نا صرف ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے پاس جائیں گے بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بھی گھر پر پہنچائیں گے۔

نادرا کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے جوکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا حصہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروس کا مقصد بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے رجسٹریشن کے لیے ‘مین پیک موبائل یونٹس’ سہولت فراہم کرے گا۔

مذکورہ سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اس کے اہل افراد کو نادرا کے ریجنل یا زونل دفاتر یا مراکز میں درخواست دینی ہوگی، جس کے بعد موجودہ رجسٹریشن پالیسی کے تحت درخواست پر پیش رفت ہوگی۔

ترجمان نادرا کے مطابق ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے مین پیک یونٹ ان کے گھر بھیجا جائے گا۔

اب شناختی کارڈ بنوانا نہایت ہی آسان

ترجمان نادرا نے کہا کہ ان کے قومی شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معذور، شدید بیمار اور بزرگ افراد اپنی بنیادی شناختی دستاویز سے صرف اس لیے محروم ہیں کیونکہ ان کے لیے نادرا مراکز آنا مشکل ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے متعلقہ عہدیداران کو خصوصی افراد کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر