
صوبائی وزیراطلاعات فیاض السن چوہان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کام ہضم نہیں ہورہا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
لاہور میں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی وزیراعظم کےبھانجےبعدمیں پہلےحفیظ اللہ نیازی کےبیٹےہیں اور حفیظ اللہ نیازی مسلم لیگ ن کےورکرہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی سی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حسان نیازی کےخلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے،عمران خان کا ویژن اقربا پروری سےپاک ہے، واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
پی آئی سی حملہ، 250سے زائد وکلاء کیخلاف 2 مقدمات درج
صوبائی وزیراطلاعات نےکہاکہ پی آئی سی میں بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پی آئی سی واقعےمیں ملوث54 وکلاحراست میں ہیں، جن ڈاکٹرزکی گاڑیوں کونقصان پہنچاانہیں بھی رقم دی گئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ واقعےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کوچیکس بھی دے دیئےگئےہیں اورجن ڈاکٹرزکی گاڑیوں کونقصان پہنچاانہیں بھی رقم دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہورمیں انویسٹگیشن ونگ کی جانب سے حسان نیازی کی گرفتاری کیلیے انکے گھر پرچھاپہ بھی مارا گیا۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے مطابق حسان نیازی کوگھرپرنہ ہونے کے باعث گرفتار نہ کیاجاسکا۔
انہوں نےکہا کہ حسان نیازی کی گرفتاری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کے اسپتال میں چند روز قبل ہونے والے وکلا کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بیرسٹر حسان بھی ملوث تھا۔
بدھ کے روز وکلاء نےلاہورمیں دل کے اسپتال پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے تھے۔
وکلاء نےاحتجاج کرتے ہوئےاسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹروں اور اسپتال اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ وکلا نے آپے سے باہر ہوکر اسپتال کے باہر موجود پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کےشیشے بھی توڑ ڈالے تھےاور ایک پولیس موبائل کونذرآتش کردیاتھا۔
حملہ آوروکلاء کےگروپ میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی شامل تھے اور انہیں احتجاج کے دوران مختلف کارروائیاں کرتےہوئے دیکھا گیا۔
اسپتال حملہ کےدوران حسان نیازی احتجاجی وکلا کواکساتے رہےاورتوڑ پھوڑکرنےوالوں کا ساتھ دیتے رہے۔
احتجاج کےدوران وکلا نے پولیس موبائل کو جلانے کے بعدجلتی موبائل کے سامنےڈانس بھی کیا۔
ایک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس موبائل کا دروازہ کھولنے والا شخص حسان نیازی ہی تھا۔
بعد ازاں پنجاب حکومت اور پولیس نے ایکشن لیا اور احتجاجی وکلا پرلاٹھی چارج کیا اورانہیں حراست میں لےلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News