
سابق صدرآصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناسازہے تاہم دل کی تکلیف کے باعث انھیں بولنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہیں کرسکتے جبکہ انھیں چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کئی جسمانی تکا لیف کا سامنا ہے۔
میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات میں ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی اسپیشل بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے پمزکے میڈیکل بورڈ سے سابق صدرکی نئی طبی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News