Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا منگی کیس،حارث کے جسم سے گولی نکال لی گئی

Now Reading:

دعا منگی کیس،حارث کے جسم سے گولی نکال لی گئی

کراچی کے علا قت ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے کیس میں اغواکاروں کی گولی سے زخمی ہونے والے نواجوان حارث کے جسم سے گولی 12 روز بعد نکال لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل آپریشن کے بعد حارث کے جسم سے گولی نکالی گئی ہےجو کہ دعا منگی کے اغوا کے وقت گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔

دعا کے نام ہوٹل کا روم بک کرنیکا انکشاف

ذرائع کے مطابق حارث کے والد کا کہنا ہے کہ حارث کا ایک گھنٹے تک آپریشن کیا گیا، ڈاکٹرز نے حارث کے جسم سے نکال تو لی ہے لیکن افسوس ناک خبر بھی سنائی ہے کہ حارث کا نچلا حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حارث کے جسم سے گولی نکال لی گئی ہے، جب انھیں لیٹر ملے گا تو یہ گولی پولیس کے حوالے کی جائے گی۔

دعامنگی کیس: زخمی ہونیوالےحارث کاآج اہم آپریشن ہوگا

دوسری جانب حارث کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا اب زندگی بھر اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ انھوں نے عوام سے حارث کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جب کہ اس کے ساتھ موجود دوست حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، چند روز بعد دعا منگی اچانک گھر واپس پہنچ گئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ دعا کو بیس لاکھ روہے تاوان کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تین دن قبل دعا منگی نے پولیس ٹیم کو ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے، دعا منگی کے مطابق انھوں نے کسی اغوا کار کا چہرہ نہیں دیکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر