
وزیراعظم عمران خان نےورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ 20 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کریں گے۔
روزگار میں اضافہ سرمایہ کاروں کے باعث ممکن ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرمختلف اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ سعودی عرب کی سیاحت میں سرمایہ کاری پر صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، گورنر شاہ فرمان، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی میں قبائلی علاقوں کے عوام کو نظر انداز کیا گیا، موجودہ حکومت نے ضم قبائلی علاقوں کو ریکارڈ فنڈز مہیا کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سے بہت زیادہ تعلق ہے، 20 سال میں اوورسیز پاکستانی رہا، کوئی سیاسی شخصیت ایسی نہیں جس کا ایساتعلق رہا ہو، مجھے پتہ ہے اووسیزپاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں کیا مشکلات ہوتی ہیں، ہمارا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں، ہر شعبے میں بہترین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News