سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنائے جانے والے سزائے موت کے فیصلے پرشہباز شریف نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنائے جانے والے سزائے موت کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے فیصلے پر تبصرہ اسے پڑھ کر کروں گا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ سا بق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ابھی پرویزمشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالے گئی
نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ سا بق وزیراعظم کے دل کے ٹیسٹ ہوئے ہیں،آئندہ ہفتے دوبارہ پی ای ٹی اسکین ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جائیدادیں ضبط ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے جبکہ عمران خان چاہے کتنا بھی زور لگالے اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہے۔
شہبا ز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرواتا ،نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کی خدمت کی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، کراچی میں اتوار 22 دسمبر کو دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے گزشتہ دن دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی، وفد میں حیدر عباس رضوی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
