Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوان صدرمیں وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

Now Reading:

ایوان صدرمیں وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ایوانِ صدر  میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران  ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سمیت  وفاقی وزراء،  وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزاراحمدنےنئےچیف جسٹس پاکستان  کے عہدےکاحلف لے لیا۔

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس ہیں۔  جسٹس گلزاراحمدسےنئےچیف جسٹس پاکستان کاحلف صدر مملکت پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے لیا۔

Advertisement

تقریب حلف برداری میں ججر،وکلا اور اعلیٰ شخصیات بھی شامل رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جبکہ  تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔

جسٹس گلزار احمد کی مدت یکم فروری 2022 تک ہوگی۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے 18 ججز کو دعوت نامے بھجوائے گئے تھے۔

جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گلستان اسکول کراچی سے حاصل کی جبکہ گریجوایشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی، ایل ایل بی کی ڈگری ایس ایم لاء کالج کراچی سے مکمل کی۔

اٹھارہ جنوری 1986 کو بطور وکیل، 4 اپریل  1988 کو بطورایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور 15 ستمبر 2001 کو عدالت عظمیٰ کے ایڈووکیٹ بنے۔

جسٹس گلزار احمد 1999-2000 میں سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری بھی منتخب ہوئے۔ 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج بننے سے قبل بطور وکیل بھی ان کا شمار صف اول کے وکلاء میں ہوتا رہا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

سول لاء، لیبر لاء، بینکنگ لاء، کمپنی لاء اور کارپریٹ سیکٹر لاء پر انہیں عبور حاصل ہے، وہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیگل ایڈوائزر بھی رہے۔

جسٹس گلزار 27 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ جبکہ 16 نومبر 2011کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔ ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کوئی شکایت نہیں آئی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج سبکدوش ہوجائیں گے

ان کے بڑے فیصلوں کا چیدہ چیدہ ذکر کیا جائے تو پاناما فیصلہ قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کراچی میں چائنا کٹنگ قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت فیصلے دیے جس کے بعد 500 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر