Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں ، مریم اورنگزیب
اورنگزیب

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واہ عمران صاحب، کیا وژن ہے آپ کے نئے پاکستان کا، مہنگائی 14 فیصد کرکے پناہ گاہ میں کھانا دینے سے کچھ نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی روٹی بند کردی، کاروبار بند کر دیا، اس کے بارے میں سوچیں، انھوں نے   سوال اٹھایا کہ وزیراعظم صاحب انڈے، کٹے، مرغیوں کا کیا ہوا؟ جو لوگوں کو دینے سے ان کا روزگار چلنا تھا ؟

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، پناہ گاہ میں سہولیات پوری کرنے سے بات نہیں بنے گی کیونکہ عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کے منتظر ہیں۔

‎عمران صاحب! مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں،مریم اورنگزیب

Advertisement

مریم اورنگزیب نے  یہ بھی کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے لوگوں کا روزگار، کاروبار اور روٹی کھولنے کی بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لئے گیس بند ہے، لوگوں کے چولہے بند ہیں، آپ پناہ گاہوں میں سہولیات کی ہدایات دے رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ سفیدپوش لوگوں کی روٹی کا کون بندوبست کرے گا جو کسی سے مانگ بھی نہیں سکتے، انہیں کون روزگار اور کاروبار دے گا۔

واضح رہے کہ اس سےقبل بھی مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا  کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں، جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ہو، وعدہ کر کے فخر سے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں ،عمران خان جو حکومت میں این آر او سے آیا ہو اُس کو این آر او کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر