Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎عمران صاحب! مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں،مریم اورنگزیب

Now Reading:

‎عمران صاحب! مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں،مریم اورنگزیب
Maryam Orangzaib

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں، جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ہو، وعدہ کر کے فخر سے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔

ذرائع کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جو حکومت میں این آر او سے آیا ہو اُس کو این آر او کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان سیرت النبیﷺ کے دن تو جھوٹ بولنے کا ناغہ کر لیتے جنہیں چور اور ڈاکو کہتے ہیں ایک سال میں تمام سرکاری ریکارڈ ہونے کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت کا الزام تک نہ لگا سکے،‎ عمران صاحب مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند، کاروبار بند اور روزگار بند کر کے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا۔

Advertisement

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور دوائیاں بند کر کے ہسپتالوں کی نجکاری کر دی، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بجلی اور گیس کے بلوں پہ ڈاکا ڈال کر اپنوں اور امیروں کے اربوں کے ٹیکس معاف کئے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے حج پہ سبسڈی بند کر کے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو این آر او سے نوازا، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے پشاور کے ایک ارب کے کھڈے کھودنے والوں کو چوراہے پہ پھانسی لگائیں۔

واضح رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ پر رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیورو کریسی اور میڈیا میں طاقت ور لوگ بیٹھے ہیں، این آر او اور رحم کر کے ہم نے معاشرے کا بیڑہ غرق کیا، کرپٹ لوگوں نے میرے نہیں غریبوں کے پیسے چوری کیے، انھیں کیسے معاف کردوں، لوگ اگر ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ عام انتخابات سے قبل ریاست مدینہ کی بات شروع نہیں کی کیوں کہ میں نہیں چاہتا تھا لوگ کہیں میں ووٹ لینے کےلیے ایسی باتیں کررہا ہوں،قوم نے عظیم بننا ہے تو نبی ﷺ کی سیرت پر چلنا ہوگا،نوجوان حضور اکرمﷺکو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر