
ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، کراچی میں اتوار 22 دسمبر کو دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے گزشتہ دن دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی، وفد میں حیدر عباس رضوی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
سابق صدرپرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو شکریہ ادا کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم بحالی تنظیم کے سربراہ فاروق ستار نےآج پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ تفریقی فیصلوں سے مہاجروں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، پرویز مشرف کے والدین نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پرویز مشرف نے پوری زندگی ملکی دفاع میں صرف کردی۔
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کو بیان دینے کی پیش کش کی مگر اُسے مسترد کیا گیا، مجھے چند لوگوں کی وجہ سے ذاتی عداوت کا نشانہ بنایا گیا تاہم پاکستانی عدلیہ سے انصاف کی امید رکھتا ہوں۔
خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد سابق صدرپرویز مشرف نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ایسےفیصلےکی پہلےکوئی مثال نہیں ملتی جو خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا کیونکہ ملزم اور اُس کے وکیل کو دفاع کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میری تحقیقاتی کمیٹی کوبیان دینے اور اسپیشل کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانےکی پیشکش کوبھی مستردکیاگیا، میں نےخصوصی عدالت کافیصلہ ٹی وی پرسنا، کیس میں قانون کی بالادستی کا خیال نہیں رکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News