
اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی فلم سازوں اور فنکاروں کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اسکاٹ لینڈ سے آئے فنکاروں سے گفتگو میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم فلم سازوں کا لالی ووڈ میں سرمایہ کاری کرنا ملک سے محبت کا واضح ثبوت ہے اورتحریک انصاف کی حکومت فلم انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کررہی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں ڈائریکٹر و پروڈیوسر ذوالفقار شیخ نے کہا کہ پاکستان میں فیملی اورینٹڈ فلموں کے لیے بہت جگہ موجود ہےجبکہ ہمیشہ نئی اور سینیر فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں جگہ دی ہے۔
گورنر پنجاب سے کورین بدھ مت کے صدر کی ملاقات
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے اعلان پر میں اسکاٹ لینڈ سے آئے فنکاروں کا شکر گزار ہوں اور شائقین سے گزارش ہے کہ ملکی فلمیں کو سینیما گھروں میں دیکھنے ضرور ائیں۔
اس موقع پر اداکارہ علیزے شیخ نے کہا کہ وہ پیدا اسکاٹ لینڈ میں ہوئی لیکن دل پاکستان میں دھڑکتا ہے ۔
لاہور گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں ڈائریکٹر، ایکٹر ذوالفقار شیخ، تسنیمہ شیخ علیزے شیخ، اسد زمان خان اور اشرف خان موجود تھے۔
یاد رہے کہ ہدایت کار ذوالفقار شیخ کی فلم سچ 20 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے کورین بدھ مت کے صدر وینریبل ونہینگ کی سربراہی میں 70 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔
گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں مذہبی سیاحت، بدھ مت مذہب کے ثقافتی ورثے کی تزئین و آرائش، بحالی اور انکو دنیا بھر کے بدھ مت پیروکاروں کے لیے کھولنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوریا کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News