
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حزب اختلاف کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 3, 2019
فردوس عاشق نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے قانون سازی کو سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔
پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی ہے، قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News