
سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے اکثراپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق خبریں شئیر ہوتی ہیں جو کہ ٹرینڈ کاحصہ بن جاتی ہے۔
سوشل میڈیاکااستعمال آئے دن اس حوالے سے بڑھتا چلا جارہاہے۔ حال ہی میں ٹویٹر پرپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل شخص میچ کوانجوائےکرتے ہوئےدیکھاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکےہم شکل شخص کی تصویرسوشل میڈیاصارفین نے انہیں ٹیگ کرکے پوچھ لیاکہ کیا یہ وہی ہیں یا انکا کوئی ہم شکل؟
Dear @peaceforchange , just watching Pak Vs Eng 4th ODI 2005 highlights held at RWP on YT and look what I found, an absolute gem. Took the screen shot immediately. Carbon-copy stuff or is this really you! pic.twitter.com/TwCQeJw2QP
Advertisement— Zaeem Ahsan (@ZA7Leo) November 30, 2019
زعیم احسان نامی ایک صارف کے ٹوئٹ کاجواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے انکشاف کیا کہ تصویر میں موجود اُن کا ہم شکل نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے زعیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ’ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔ یہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہ تصویر 2005 کی ہے۔ اُس وقت میں میجر تھا ‘۔
Many thanks dear. You have a sharp eye. Yes it was at Rawalpindi Cricket stadium during 2005. I was a Major then.
Advertisement— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 3, 2019
خیال رہےکہ میجر جنرل آصف غفور ٹوئٹر پر کافی فعال رہتے ہیں۔ اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وہ بھارت کوٹرول بھی کرتےاور صارفین کا جواب بھی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News