Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیادعا اور بسمہ کےاغواء کار ایک ہی ہیں!

Now Reading:

کیادعا اور بسمہ کےاغواء کار ایک ہی ہیں!
dua-n-bisma

 

 تفتیشی حکام نے کراچی کے علا قے ڈیفنس سے اغوا ہو نے والی  دعا منگی اور بسمہ سلیم کےاغواء میں مما ثلت ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسران نےبسمہ کیس سے جڑے شواہد اور تحقیقات کرنے والے افسران سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

دعا منگی

Advertisement

 دعا منگنی کے ماموں اعجاز منگی نے تاوان کے مطالبے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بسمہ کے اغوا کار گرفتار ہوجاتے تو دعا منگی اغوا نہ ہوتی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بسمہ اور دعا دونوں کیسز میں چار سے پانچ ملزمان شامل ہیں اوردونوں کیسز میں ملزمان رابطےکے لیےسوشل میڈیا کا ہی استعمال کر رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نا صرف جدید ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹ ہیں بلکہ ملزمان رابطوں کے لیے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔

بسمہ سلیم

bisma

ملزمان کے گروہ میں پانچ سے زائد افراد شامل ہیں۔

Advertisement

 واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کا کیس پولیس کیلئے معمہ بن گیا ہے، واقعے کو گزرے ہفتہ ہو گیا لیکن پولیس مغویہ کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

کیس میں اہم پیش رفت

تفتیشی ذرائع کے مطابق دعا منگی کے ساتھ موجود اور ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے حارث کا ابتدائی بیان پولیس نے حاصل کر لیا ہے، حارث کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے جو کیس کا انتہائی اہم عینی شاھد بھی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا دعوی ہے کہ  زخمی حارث کے ابتدائی بیان سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد 20 منٹ کی ملاقات کے دوران ابتدائی بیان لیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ دعا منگی اور حارث کے موبائل فون کے ڈیٹا سے بھی اہم معلومات ملی ہیں۔

دعا منگی کو زمین نگل گئی یاآسمان

Advertisement

میڈیا میں گردش کرنے والی دعا منگی کے اہل خانہ کو تاوان سے متعلق خبر بھی غلط نکلی، اس حوالے سے مغویہ کے ماموں اعجاز منگی کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک دعا کے اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کے حوالے سے کوئی کال نہیں آئی، اگر پولیس کو اس حوالے سے کوئی معلومات تھیں تو میڈیا کو خبر دینے کے بجائے ان کی ذمہ داری تھی کہ پہلے دعا کے اہلِ خانہ کے علم میں لائیں۔

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا اس کیس کے بارے میں کہنا ہے کہ لڑکی کے اغواء کے حوالے سے کچھ شواہد ملے ہیں، تاہم پولیس کو بازیابی کے لیے موقع دینا چاہیے۔

دعامنگی کی جان کی قیمت کتنی؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین مقامات پر واردات کی جیو فینسنگ کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پولیس نے بیان قلمبند کرکے عینی شاہدین کو چھو ڑدیا ہے، فائرنگ سے زخمی دعا کے دوست حارث کا ابھی تک بیان بھی نہیں لیا جاسکا۔

Advertisement

ترجمان کراچی پولیس نےشہریوں سے اپیل کی ہے کہ دعامنگی کیس کے حوالے سے کوئی اطلاع ہو تو ون فائیو یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر