Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظام عدل میں تاخیرکےاسباب کی نشاندہی کی گئی ،چیف جسٹس

Now Reading:

نظام عدل میں تاخیرکےاسباب کی نشاندہی کی گئی ،چیف جسٹس
آصف سعید کھوسہ

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ ڈاکٹری اوروکالت دونوں معاشرےکےباوقارپیشےہیں، دونوں پیشوں کےساتھ گران قدرروایات منسلک ہیں، لاہورمیں جوواقعہ پیش آیا وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہورواقعہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہےاسلیےاس پر زیادہ بات نہیں کرناچاہتا۔

تقریب سےخطاب کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی نظام کی کارکردگی پر بات کی اور کہاکہ ماڈل کورٹس کےذریعےتیزترین انصاف کویقینی بنایاگیاہے، انصاف کی فراہمی میں ماڈل کورٹس نےشاندارکارکردگی کامظاہرہ کیااورنظام میں رہتےہوئےانصاف میں تاخیر کےعمل کومختصرکیا، ماڈل کورٹس کوکامیاب بنانےمیں وکلااورججزکےتعاون کاشکریہ اداکرتےہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ انگلینڈمیں کیس کی تاریخ ڈیڑھ سال کیلئےدی جاتی ہے اورجب کیس کی تاریخ آجاتی ہےپھرانگلینڈ میں صرف وہی کیس سناجاتاہے۔

چیف جسٹس کاکہناتھا کہ گواہوں کوپیش کرنےکی ذمے داری ریاست کی ہوتی ہے، ریاستی مقدمات میں ریاست کوکیس کی آنرشپ لینی چاہیے،ہم نےکہامدعی کےبجائےپولیس اورریاست گواہ پیش کرےگی۔

Advertisement

ماڈل کورٹس  پر مزید بات کرتے ہوئےجسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہناتھاکہ پہلےفیصلےکےبعد ججمنٹ لکھنےمیں وقت لگتاتھالیکن اب جومقدمہ آتا ہےاس پرفوری فیصلہ ہوجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سینئروکلا کےپاس ہی تمام ٹرائل اوردوسرےمقدمات ہوتےہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نےمزید کہاکہ فیصلہ کیاگیاکہ سپریم کورٹ میں کوئی کیس زیرالتوا نہیں ہوگا، ہم نےامیدنہیں چھوڑی،اگرہم کچھ کرنےکی ٹھان لیں توکام ہوجاتاہے،ہم نےسسٹم کےاندررہ کرہی کام کرکے دکھایا،ماڈل کورٹس کے لیے ہم نےمزیدکوئی پیسا نہیں مانگا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہناتھا کہ دوسری بنیادی چیزجس کوہم نےفوکس کیا وہ اسٹیٹ کیسزہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر