Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستی بجلی کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سستی بجلی کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور سستی بجلی کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس  میں وزیراعظم کو مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تربیلا اوردیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا گیا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 2019 کے وسط میں شروع ہوئی اور  کی تعمیر 2024 تک مکمل ہوگی جبکہ منصوبے سے 12 لاکھ ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور منصوبے سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

بریفنگ کے دوران  یہ بھی کہا گیا  کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیزون 2020 میں شروع کیا جائے گا اور اس منصوبے سے 2360 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جبکہ پراجیکٹ کا فیز ٹو 2025 سے شروع ہو کر2027 تک مکمل ہوگا او ر منصوبے کے فیزٹو سے 2160 میگا واٹ بجلی میسر آئے گی۔

مہنگائی سے پسی عوام پر حکومت کا ایک اور وار

Advertisement

اس موقع پر عمران خان نے ملک میں ہائیڈرو پاور منصوبوں میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، سستی بجلی حکومتی ترجیحات ہیں، پانی جیسے بیش قیمت وسائل کا مؤثر استعمال کرنا ہے۔

وزیرِاعظم نے یہ بھی  کہا کہ پانی کا مؤثراستعمال معیشت کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا ہےجبکہ سستی بجلی کے حصول سے توانائی کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے ملکی صنعت کو بھی فروغ ملے گااور ملکی پیداوار کی عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں  بھی اضافہ ہوگا۔

وزیرِاعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ان منصوبوں پر بلا تعطل عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اس سلسلے میں ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ  منصوبوں سےمتعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پردورکرنے پرتوجہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر