
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں قائداعظم کاپاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،دوقومی نظریے پرقائداعظم کے احسان مند ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے میڈیاسے باتر چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں قائد کاپاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت میں موجودہ حالات نے دو قومی نظریے کی اہمیت ثابت کردی، قائداعظم کی سوچ کو اگلی نسلوں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے، تحریک پاکستان سےوابستہ اثاثےکواگلی نسلوں تک منتقل کریں گے۔ ڈان لیکس کے بانی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں قاصر رہے۔
انہوں نے نیب آڈیننس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس کے اندر وہ نقائص جس سے معیشت کاپہیہ رکا تھا اس کے سدبات کیلئے ترمیم لائی گئی ہے۔
عمران خان سیاستدان نہیں، ایک سوشل ورکر ہیں، فردوس عاشق
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔ جس میں نیب آرڈیننس سے متعلق حکومتی بیانیے سے آگاہ کیاجائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی اورمعاشی صورتحال پربات چیت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نیب آرڈیننس پرحکومتی بیانیےسےبھی آگاہ کیاجائےگا جبکہ اس دوران قانونی ٹیم اورحکومتی رہنمابھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News