Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعامنگی خیروعافیت سے گھر پہنچ گئی

Now Reading:

دعامنگی خیروعافیت سے گھر پہنچ گئی
دعا منگی کے والد

 دعامنگی جو کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ڈیفنس سےاغواکی گئی تھی، خیروعافیت سےاپنےگھر پہنچ گئی ہے۔

 دعا منگی کےاہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ شب گھرپہنچی ہیں اورخیریت سےہیں ۔

دعامنگی کے ماموں نےبول نیوزسے خصوصی گفتگوکرتےہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی بھانجی  گزشتہ روزگھر پہنچی ہےاور وہ خیریت سےہے۔

 ماموں کامزیدکہناتھاکہ پریس کانفرنس کےدوران تمام تفصیلات سےآگاہ کریں گے ۔

جبکہ دعا منگی کے ماموں نےاس واقعے میں کئی لوگوں کےملوث ہونےکی نشاندہی کرتےہوئےکہاکہ اس واقعے میں بہت سارے لوگ ملوث ہیں۔

Advertisement

 تاہم  اس کےعلاوہ دعامنگی کےاہلخانہ کی جانب سے مزید تفصیلات  بتانےسےگریزکیاجارہا ہے۔

دعامنگی کی رہائی کیلئے ملزمان نے تاوان کا مطالبہ کر دیا

 تفتیشی حکام کاکہناہےکہ دعامنگی کےتاوان کی ادائیگی سےمتعلق تحقیقات کررہےہیں کہ  وہ تاوان کی ادائیگی  کےبغیرگھر واپس آئی ہے یا نہیں ۔

گزشتہ روزدعا منگی کے کیس میں زخمی ہونے والے حارث نےابتدائی بیان ریکارڈ کرایاتھا،جس میں زخمی حارث نےسی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو شناخت کرلیا تھا۔

دعا نثار منگی کون ہے؟

تفتیش کاروں نے حارث سے تحریری سوال کیا کہ اغوا کاروں کی تعداد کتنی تھی جس پر حارث سے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی۔

Advertisement

، دعا کے والد کا کہنا تھا کہ 10 روز پہلے دعا کا مظفر نامی لڑکے سے جھگڑاہواتھا،جس کے بعد اس کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ اغوا برائے تاوان نہیں بلکہ بدلہ لینے کا لگتا ہے۔

اس سے قبل دعا منگی کواغوا کرنے والے ملزمان کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر رابطہ کیاگیاتھااورملزمان نےدعا کے بدلے اس کے اہلخانہ سے ڈھائی لاکھ ڈالربرائے تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔

ذرائع کاکہناہے کہ اغواکاروں نے متعدد مرتبہ واٹس ایپ پر مغوی کے اہلخانہ کوکالزکیں تاہم بعد میں اہلخانہ کی جانب سے اس بات کی تردید کردی گئی۔

دعامنگی کی جان کی قیمت کتنی؟

Advertisement
Advertisement

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ  اغوا کاروں کی جانب سےبدھ کی دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا تھا اور وہ رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے مطالبے پر بضد تھے۔

Advertisement

واضح رہےکہ دعامنگی کو گزشتہ ہفتے  نامعلوم کار سواروں ڈیفنس  خیابان ِبخاری سےاغواکیاگیاتھا تاہم وہ خیروعاوفیت کے ساتھ اپنےگھر پہنچ گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر