
سندھ کےشہر گھوٹکی کی قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئےہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی، کہ ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ باگو بھٹو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لاشیں ڈہرکی اسپتال جب کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور مسافر خاتون شامل ہیں، موٹر وے پولیس کے مطابق کہ مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News