Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم تیرا احسان ہے! #ThankYouJinnah

Now Reading:

قائد اعظم تیرا احسان ہے! #ThankYouJinnah
قائداعظم

ملک بھر میں بابائےقوم قائداعظم محمد علی جناح کا143واں یوم پیدائش بدھ کےروز منایا جائے گا۔ ۔ یوم پیدائش کے موقع پرملک بھر میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

برصغیرکے مسلمانوں کوپاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے اور اقبال کے خوابوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کرنے والے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش پر بھرپورخراج تحسین پیش کیا جائےگا۔

 بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی اورکراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

محمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا۔ وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوگئے۔ وہاں سے انہوں نے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا  جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ چنانچہ 1913میں انہوں نے مسلمانوں کی نمائندہ واحد جماعت آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور یہاں سے علیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کردیا۔

بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14اگست 1947کوبرصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔ آزادی کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11ستمبر 1948کو ملت کا یہ روشن ستارہ دار فانی سے کوچ کرگیا لیکن رہتی دنیا تک یہ قوم اپنے عظیم قائد کی احسان مند رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر