
وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو کاغذوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان آج’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہم کا مقصد سرکاری اداروں میں کاغذوں کا استعمال ترک کرکے پیپر لیس بنایا جائے گا اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے درمیان خط و کتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔
ڈیجیٹل پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہوگا، وزیراعظم نے رواں ماہ اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹاسک سونپا تھا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر3ماہ میں کام مکمل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News