Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیر اعظم کی جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
جسٹس وقار سیٹھ

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی عدالت کے  جج جسٹس وقار سیٹھ  کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدای کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس  کے فیصلے پر مشاورت کے لیے  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

حکومت نے قانونی ماہرین کی رائے پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں حکومت کی قانونی ٹیم نےوزیر اعظم  کو بریفنگ میں بتایا کہ فیصلہ انتقامی کاروائی پر مبنی لگ رہا ہے، فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے ،ملکی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی۔

قانونی ٹیم نے مزید کہا کہ فیصلہ غیر آئینی  و غیر شرعی ہے جبکہ ڈی چوک پر لٹکانے والی بات انسانی حقوق سے متصادم ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان  نے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے  ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہونے نہیں دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کسی طور بھی ملک کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ نے فیصلے کے پیرا گراف نمبر 66 میں لکھا ہے کہ اگر پرویز مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو تین روز تک اسلام آباد کے ڈی چوک پرلٹکایا جائے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا ہے، فیصلے کوکالعدم قراردینے کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے سےادارے کوبھی چوٹ پہنچائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے،فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر