Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے
عمران خان آج

وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج مختصر دورے پر سہ پہر 3 بجے کراچی پہنچیں گے، وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کر کے 10 بجے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دن گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابی مہم کے عشائیے میں صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورے میں کراچی کے مسائل پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئر پورٹ جانے سے معذرت کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں مصروف ہیں۔

Advertisement

مودی کے ظلم کو بھارتی خود ہی ختم کریں گے،عمران خان

گزشتہ دن گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابی مہم کے عشائیے میں صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں کراچی کے مسائل پر بھی بات ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں ایک سال میں معاشی لحاظ سے بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی پوزیشن بہتر کر دی ہے، ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس نظام میں بہتری سمیت اہم مسائل میں بزنس کمیونٹی موجود ہوتی ہے، بزنس کمیونٹی ہم پر اعتماد کرے اور ہماری مدد کرے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو بھی وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ایئر پورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر