Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ میں نوجوان کی ہلاکت،درخواست قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ

Now Reading:

آزادی مارچ میں نوجوان کی ہلاکت،درخواست قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ
آزادی

اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سےاپوزیشن کے آزادی کےدوران کنٹینرسے ٹکرا کر نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق رہبرکمیٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی جس کی درخواست راولپنڈی کے رہائشی اکرم چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست گزارکا مؤقف ہے کہ آزادی مارچ کےدوران چھ نومبر کو میرا بیٹا کنٹینر کے ساتھ ٹکرا کر ہلاک ہوا۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ بیٹا کنٹینر سےٹکرانےاور رات کو اسٹریٹس لائٹیں بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوا۔

Advertisement

درخواست میں مزیدکہا گیا کہ بیٹے کی ہلاکت کی ذمہ داری آزادی مارچ انتظامیہ اور اسلام آباد انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو اپوزیشن رہنماؤں، رہبر کمیٹی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزارکی جانب سے رہبر کمیٹی، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول بھٹو، میر حاصل بزنجو، عثمان کاکڑ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر