Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول اور بختاور نے ننھے کچھوے قدرتی ماحول میں ساحل پر چھوڑ دیے

Now Reading:

بلاول اور بختاور نے ننھے کچھوے قدرتی ماحول میں ساحل پر چھوڑ دیے
بلاول اور بختاور نے ننھے کچھوے قدرتی ماحول میں ساحل پر چھوڑ دیے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے  چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ پیر کو ہاکس بے بیچ پر 300 کے قریب ننھے کچھوؤں کو سمندر کے  پانی میں چھوڑ دیا۔

اس مو قع  پر بلاول بھٹو کا  کہنا تھا کہ، “ہمیں ان کچھوؤں کی  حفاظت کرنی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ واقعی انواع کی پرواہ کرتے ہیں۔

انہوں نے ننھے کچھوؤں کی نرسری کا بھی دورہ کیا اور اس سہولت میں تعینات عملے سے ملاقات کی جو سالانہ ہزاروں ننھے کچھوؤں کو رہا کرتی ہے۔

بلاول نے محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے عہدیداروں کو بتایا کہ وہ صوبائی حکومت سے محکمہ کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے کہیں گے جس میں وسائل کی کمی اور ملازمین کی کمی شامل ہے۔ اس موقع پر وائلڈ لائف حکام کی جانب سے بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 34 سال سے سمندری کچھووں کے تحفظ کا کام کیا جا رہا ہے۔ ہرسال اکتوبر سے نومبر کے دوران کچھوے انڈے دینے کے لئے ساحل پر آتے ہیں۔ انڈوں سے بچے نکلنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات ان کی دیکھ بھال کرتا ہے جس کے بعد بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر