Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم بی بی بیرون ملک جا رہی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا

Now Reading:

مریم بی بی بیرون ملک جا رہی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا
rasheed

LEAD Technologies Inc. V1.01

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کہہ رہے ہیں مریم بی بی بیرون ملک جا رہی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دن ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہو ئے کہا کہ کابینہ کی صورت حال بتا رہا ہوں، مریم نواز کے لیے ووٹ نہیں ہے، وفاقی کابینہ میں نواز شریف کے لیے 16 ووٹ تھے، منگل تک مریم نواز جاتی نظر نہیں آ رہیں، مریم کیوں خاموش ہے، یہ ساری قوم جانتی ہے، ان کے لیے خاموشی ہی بہترین عبادت ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ بزدلوں کی جماعت ہے، کہاں گیا ان کا بیانیہ، بیمار نواز شریف ہے لیکن شہباز شریف بھی باہر گئے ہیں، ملک میں کوئی ہنگامہ نہ ہوا تو شریف خاندان کی وطن واپسی میں بہت تاخیر دیکھ رہا ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہر سیاست دان کے پیچھے چہرے ہوتے ہیں، یہی چہرے انھیں چلاتے ہیں، عمران خان سب کو ایک ساتھ راضی نہیں رکھتا، کسی بھی اے ٹی ایم کو عمران خان سے خوش نہیں دیکھا، ہر اے ٹی ایم کی کوئی نہ کوئی سوئی پھنسی ہوئی ہے، جنوری میں بڑے بڑے کیسز سامنے آنے والے ہیں، ٹرکوں کے حساب سے پیسے بھی پاکستان آ رہے ہیں۔

وفا قی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو اخلاق سے گرے ہوئے جملے کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ایسے جملے مناسب نہیں، ایسا نہ ہو کہ مجھے فرنٹ فٹ پر آنا پڑے، تحریک انصاف کوووٹ ہی احتساب کے لیے ملا ہے، احتساب سے پیچھے ہٹنے کا مطلب خان کا سیاست میں پیچھے ہٹنا ہوگا۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سرپرستی میں حکومت 5 سال پورے کرے گی، عمران خان کےعلاوہ پی ٹی آئی میں کچھ نہیں ہے، کئی لوگ عمران خان کی وجہ سے رکن قومی اسمبلی بن گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکیوں کے لیے یونی ورسٹی بنائی ہے، میں ذاتی طور پر عثمان بزدار اور فردوس عاشق سے خوش ہوں، بیوروکریسی نیب سے ڈری ہوئی ہے، چاہے پوری دنیا ناراض ہو جائے مشرف کو غدار اور کرپٹ نہیں سمجھتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر