ایل این جی کیس میں نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی ریفرنس میں کہا گیا کہ فائدہ مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال کے دوران 68 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیب نے ریفرنس میں مزید کہا شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہے جبکہ نیب راولپنڈی قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان کو لاہور سے گرفتار کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا جبکہ دوران جسمانی ریمانڈ شاہد خاقان عباسی کا تعاون سے مکمل انکار رہا۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر کے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
