Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگی قیادت جان و مال کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے

Now Reading:

ن لیگی قیادت جان و مال کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے
ایم کیو ایم

 معاون خصوصی فردوس عا شق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت خود اپنی جان و مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی قیادت خود اپنی جان و مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق فردوس عا شق نے کہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کے لیے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینار کروانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں کہا کہ معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحٰق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟ 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

فردوس عاشق،شہبازشریف پربرس پڑیں

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ آل شریف نے عوام کا کاروبار بند کر کے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

Advertisement

دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ غریب مٹیں گے، حکومت اپنی ناکامیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈال کر ان کا معاشی قتل کر

رہی ہے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، مہنگائی پر بھرپور احتجاج ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر