Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

سعودی عرب کی التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات
التمیمی گروپ آف کمپنیز

سعودی عرب کی التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

اس موقع  پر وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ اللہ کو پاکستان نے 12 موسموں سے نوازا ہے اور ہم سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خا ن کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں زراعت، پھل، ڈیئری اور فشریز کی پیداوار ہوسکتی ہے اس لئے  پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت ریسرچ پر فوکس کررہی ہے جبکہ نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے برآمدات میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

التمیمی گروپ کے چیئرمین نے اقتصادی استحکام کے لئے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

 التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سے ہونے والی اس ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرازق داؤد اور سینئر حکام بھی  شریک ہوئے۔

Advertisement

سال 2020 ترقی کا سال ہوگا، عمران خان

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زر بھجوانے کی  اسکیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا  تھا کہ اوورسیز سے ہمیشہ رابطہ رہا، ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا  کہ سال 2020 پاکستان کے لئے ترقی کا سال ثابت ہوگا کیونکہ حکومت اس سال میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں فراہم کریگی۔

انکا کہنا تھا کہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کو انعام دیں گے کیونکہ جتنی اچھی جمہوریت ہوگی اتنی اچھی حکومت ہوگی۔

وزیراظم نے مزید کہا  تھا کہ جمہوری حکومت عوام کی ہوتی ہے،یہ مائنڈسیٹ آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا کیونکہ نیاپاکستان نئی سوچ کانام ہے، ریاست مدینہ پہلے دن نہیں بنی اس کے لئے سوچ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر