Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگرآپ کےساتھ جنسی ہراسانی ہوتو آپ کوکیاکرناچاہیے؟

Now Reading:

اگرآپ کےساتھ جنسی ہراسانی ہوتو آپ کوکیاکرناچاہیے؟
جنسی ہراسانی

شرمین عبید چنائےفلم اکیڈمی گزشتہ 2 سال سےآگاہی مہم کے سلسلے میں خواتین اوربچوں پرتشددسمیت ان کے حقوق سمیت ماحولیاتی آلودگی اوردیگرمعاملات پرمختصراینیمیٹڈویڈیوزجاری کرتی آرہی ہیں۔

اسی  سلسلے میں اہم ترین مسئلے’جنسی ہراسانی‘  سے آگاہی  سے متعلق  ویڈیوجاری  کی گئی ہے ۔

’جنسی ہراسانی‘ سےتعلق 3 منٹ 14 سیکنڈزدورانیےپرمشتمل ویڈیومیں آسان الفاظ میں سمجھایا گیاہےکہ ’جنسی ہراسانی‘ کیا ہے اوراس حوالےسے پاکستانی قانون کیاکیاکہتاہے؟

 جنسی ہراساں

ویڈیو  کے مطابق عام طورپر’جنسی ہراسانی‘ کی شکایت کرنےوالی خاتون کوکہاجاتاہےکہ یہ عمل اور مسائل تودنیاکی ہرخاتون کےساتھ ہوتےہیں، اس لیےانہیں ایسی باتوں پر دھیان نہیں دیناچاہیے،جو کہ غلط مشورہ ہوتاہے۔

Advertisement

ویڈیومی ہراسانی کےمقامات کی بھی نشاندھی کروائی گئی ہےکہ ’جنسی ہراسانی‘ کسی کےساتھ بھی اس کےگھرمیں،اس کی کام کی جگہ پر،عوامی سواری کےسفرکےدوران اورکسی بھی عوامی مقام میں ہو سکتی ہے۔

جنسی ہراساں

ویڈیومیں جنسی ہراسانی سےمتعلق قانون کابھی ادراک کیاگیاہےکہ ’غیر اخلاقی گفتگو، نامناسب حرکت اور غیر مناسب رابطہ‘ جنسی ہراسانی کے زمرے میں آتے ہیں، یہاں تک کہ خوتین کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدسلوکی دفعہ 509 کے تحت غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔

آگاہی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر دفعہ 509 کے تحت ملزم کے خلاف شکایت اور کارروائی کی جا سکتی ہے اور اس کی سزا تین سال قید یا پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں ہی سزائیں ہوسکتی ہیں۔

جنسی ہراساں

اینیمیٹڈ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ بھی دفعہ 509 کے تحت اس بات کا پابند ہے کہ وہ کام کی جگہ پر ’جنسی ہراسانی‘ سے متعلق معلومات آویزاں کرے اور ’جنسی ہراسانی‘ کی روکتھام کے لیے سخت ضوابط اپنائے۔

Advertisement

’واضح  رہے کہ جنسی ہراسانی‘  کے سے قبل ایس او ایس فلم اکیڈمی کی جانب سے خواتین پر گھریلو تشدد کرنے سمیت بچوں پر تشدد کرنا اور ایف آئی آر درج کروانے جیسے معاملات پر آگاہی اینیمیٹڈ ویڈیوز جاری کی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر