Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظرثانی درخواست پبلک مفادمیں کی جارہی ہے

Now Reading:

نظرثانی درخواست پبلک مفادمیں کی جارہی ہے
Firdous Ashiq

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اےاین ایف راناثناکی رہائی کےتفصیلی فیصلےکیخلاف اپیل دائرکرےگی، سابق وزیرقانون پنجاب کے کیس میں ملزم کانہیں اے این ایف کا ٹرائل ہورہاہے، بدقسمتی سے میڈیا نے مسلسل اے این ایف کونشانہ بنایا۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اے این ایف سے متعلق ذاتی دشمنی کاتاثر دیا جارہا ہے۔ اےاین ایف قومی ادارہ ہے اسلیے نظر ثانی درخواست پبلک مفادمیں کی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی کاکہناتھا کہ راناثنا اللہ سےسیاسی انتقام کاتاثر قائم کیاگیا، ان افراد کو عوام عہدوں کیلئے نااہل قراردیا جائے، نقائص کی درسگتی کیلئےنظرثانی درخواست دائرکرنےکا فیصلہ کیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جسمانی ریمانڈاس کالیاجاتاہےجس سےریکوری کرنی ہو،تصدیق کیلئےسیمپل چندگرام کاہی بھیجا جاتاہے۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

Advertisement

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جاری کیا ہےجوکہ9 صحفات پر مشتمل ہے۔

عدالتی تحریری فیصلےمیں لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزم کی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے، استغاثہ نے شریک ملزموں کی ضمانت منظوری کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔

فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن ان کا جسمانی ریمانڈ ہی نہیں لیا گیا،ملزم کی 10، 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور

انسداد منشیات کورٹ لاہور میں مچلکے جمع ہوگئےجس کے بعدرانا ثناء اللہ کی رہائی کا روبکار جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہورہائیکورٹ کی جانب سےمنشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر