
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ادر وطن کے تحفظ کیلئے مکمل صلاحیت ہے اور پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
COAS visited LOC, CMH Mzd. “Our quest for peace must never be misconstrued as weakness. There will never be a compromise on Kashmir whatever the cost. We are capable & fully prepared to thwart any misadventure/aggression for defence of our motherland”, COAS. pic.twitter.com/R0vUCzYD0q
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی، بعدازاں وہ سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کشمیر پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مادر وطن کا بجوبی دفاع کرنا جانتے ہیں اگر کوئی ہرجارحیت مسلط کی گئی تو اس کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی ہے اور کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔
بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،2 شہری شہید
تر جمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News