Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پارلیمنٹ کو یونین کی طرح چلا رہی ہے، احسن اقبال

Now Reading:

حکومت پارلیمنٹ کو یونین کی طرح چلا رہی ہے، احسن اقبال
حکومت

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ یہ حکومت پارلیمنٹ کو یونین کونسل کی طرح چلا رہی ہے، اپنی مرضی سے بغیر شیڈول اجلاس بلاتے ہیں اور پھر ملتوی بھی کر دیتے ہیں۔

لیگی رہنما میاں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ہے،سب آرڈینینسز کے ذریعے قانون سازی کی جا رہی ہے جبکہ اداروں کی مضبوطی کا نعرہ لے کر آنے والے اداروں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو غیر فعال کرنے سے ملک میں  گورنس کا بحران گہرے سے گہرا ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر مسلم لیگ ن کی مشاورت جاری ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اپنی قانونی ٹیم سے بریفنگ لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ حساس ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ تمام جماعتیں اتفاق رائے سے اپنا موقف ترتیب دیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ فوج کا معاملہ ہے اس پر اتفاق رائے ہونا چاہیے امید ہے اس معاملے پر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت ہٹ دھرمی نہ کرے تو 24 گھنٹوں میں اس کا فیصلہ ہو سکتا ہے، امید ہے حکومت اپوزیشن کی تجاویز پر غور کرے گی۔

 واضح رہے کہ ملک کے دو اہم معاملات پر فیصلہ سنائے جانے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے اہم مشاورتی اجلاس جاری تھا جس کے متعلق احسن اقبال نے بریفنگ دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر