فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاکستان فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے پر اپنا درعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں رہا بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاکستان فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں۔
پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا، پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازع بنایا گیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اب ایک فوج کےمقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا، اگر ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھر انارکی سے نہیں بچا جا سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے اس اس حمایت کو نادانی میں کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہ کہ تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ادروں کی مضبوطی، ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔
فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن اندازسے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں ، ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، کراچی میں اتوار 22 دسمبر کو دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے گزشتہ دن دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی، وفد میں حیدر عباس رضوی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
