Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر مستعمل مہنگی جائیدادوں کو بروئے کار لانا حکومت کی ترجیح ہے، عمران خان

Now Reading:

غیر مستعمل مہنگی جائیدادوں کو بروئے کار لانا حکومت کی ترجیح ہے، عمران خان
imran

وزیرِاعظم عمران نے کہا ہے کہ غیر استعمال شدہ اربوں کی جائیدادوں کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانا حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں مختلف وزراتوں اور وفاقی حکومت کے اداروں کی غیر استعمال شدہ املاک کو مثبت طور سے برؤے کار لانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیرِ نجکاری میاں محمد سومرو، معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذاولفقار عباس بخاری ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان وزیرِ اعظم ندیم افضل چن، وفاقی سیکرٹری صاحبان،  وفاقی اور صوبائی سینئر افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر سیکرٹری نجکاری رضوان ملک نے اجلاس میں مختلف وزاتوں اور وفاقی حکومت کے محکموں کے اداروں کی متعدد املاک کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے اور ان کی ممکنہ نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری نجکاری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے فروری اور مارچ میں لیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں  ہر وزارت کو کم از کم تین املاک کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، پہلے مرحلے میں مختلف وزارتوں کی جانب سے اب تک 32املاک کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Advertisement

سیکرٹری نجکاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائیدادوں کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات اکتوبر کے آخر میں حاصل کی گئی جبکہ ان املاک کی مارکیٹنگ دبئی ایکسپو میں کی جائے گی تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ان بیش بہا اثاثوں کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام کی فلاح و بہبود اور سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولتوں کی بہتری کے لئے استعمال کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اربوں کی جائیدادوں کے باوجود وفاقی حکومت کے مختلف ادارے اربوں روپے کا سالانہ خسارہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ماضی میں ان بیش قیمت جائیدادوں کو استعمال میں نہ لاکر مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کیا گیا

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے یا ان کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سرکاری افسران و ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نشاندہی کی جانے والی املاک سے متعلقہ تمام امور کو آئندہ ایک ہفتے میں حل کیا جائے اور ان املاک کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے کے فیصلے پر عمل درآمد مکمل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر