Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، وزیراعظم

Now Reading:

بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، وزیراعظم
عالمی برادری

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے ، عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے، کسی بڑے سانحے سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا اور اگر عالمی برادری نے سستی کا مظاہرہ کیا تو پھرحالات کی ذمہ داربھی وہی ہوگی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بیدار ہو جائے قبل اس کے کہ بے لگام آر ایس ایس مسلمانوں کےخون سےایسی ہولی کھیلےکہ تاریخ انسانی میں قتل عام کے دیگر واقعات ہیچ دکھائی دینے لگیں۔

ایک بارپھرعمران خان نے بھارت میں ہٹلرسوچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ہٹلر کی خاکی وردی ہو یا آر ایس ایس، جب بھی مسلح جتھوں کا خمیر کسی قوم کے خلاف بےجا نفرت سے اٹھایا گیا، اُس کا اختتام قتل عام پر ہی ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارت سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما اور وکیل بیرسٹر سوچیترا ویجاین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آر ایس ایس کے مارچ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

بیرسٹرسوچیتراویجاین نے اپنے ٹوئٹ میں  لکھا  تھا کہ‘ آر ایس ایس کا مارچ تلنگا سے گزر رہا ہے، یہ متحرک ہورہے ہیں، آر ایس ایس نظریاتی طور پر شیو سینا کی بچہ جماعت ہے، یہ سب نازی کے خاکی یونیفارم میں ہیں۔

Advertisement

بیرسٹرسوچیتراویجاین نے  مزید کہا کہ اگر  یہ سب دیکھ کر بھی بین الاقوامی کمیونٹی خاموش رہی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تشدد کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم نے پنڈدادنخان میں جلال پور کینال منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ بھارت کے لوگ اب نریندر مودی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور  اب ہندو، مسلم، سکھ اور مسیحی سب مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے،مودی کے ظلم کو بھارتی خود ہی ختم کریں گےاس کے لئے پاکستان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا  کہ مودی حکومت کشمیر کے مسئلے اور بھارتی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہےاور  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ باجوہ ان حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر