Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا

Now Reading:

اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا

 آصف علی ذرداری نے کہا ہےکہ اُمیدہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں آغا سراج درانی نے کہا کہ بلاول کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں ہم ساتھ ہوں گے۔

آصف زرداری نجی اسپتال ضیا الدین میں زیر علاج 

ذرائع کے مطابق ہم نےپہلےبھی سالوں جیل کاٹی،اُسوقت نہیں جھکےتواب کیاجھکیں گے، یہ حکومت عوامی حمایت کھوچکی، اُمیدہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا اور ہوسکتاہےآغاصاحب اگلی بارآپ میرےساتھ اسلام آبادمیں ہوں۔

 آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم زرداری صاحب آپ کےلیےفکرمندرہتےہیں،اللہ آپ کوصحت دے، بلاول کی بطوروزیراعظم حلف برداری میں ہم ساتھ ہوں گے۔

Advertisement

آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ کی پہلی حکومت سےلیکرآج تک انتقامی کارروائیاں جاری ہیں پہلے مجھے محترمہ کو سیاسی دباؤمیں لانےکیلئےجیل بھیجاگیا، آج بلاول کوسیاسی دباؤمیں لانےکیلئےمجھےجیل میں ڈالاگیا لیکن بلاول دباؤمیں آئے گ انہ میں گھبرانےوالا ہوں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال ضیا الدین میں زیر علاج ہیں، جہاں میڈیکل بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم کے اسپتال ضیا الدین منتقل کر دیا گیا ہے،سا بق صدر کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، معالجین کے مشورے پر آصف زرداری کو آج اسپتال میں ہی رکھے جانے کا امکان ہے۔

سابق صدرآصف زرداری کو ضمانت پر رہائی کے بعد اسلام آباد سے کراچی لایا گیا تھا۔

سابق صدرآصف زرداری سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں، اسپتال کے اطراف میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Advertisement

یا درہے کہ میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ میں کہا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں، آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑے گی، جیل میں رہنے سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر