Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹریفک وارڈن کو’دوٹکےکاآدمی‘کہنےوالی خاتون کابیان سامنےآگیا

Now Reading:

ٹریفک وارڈن کو’دوٹکےکاآدمی‘کہنےوالی خاتون کابیان سامنےآگیا
ٹریفک

ڈیفنس میں ٹریفک وارڈن کو’دو ٹکےکاآدمی ‘ کہنےوالی خاتون نےاپنابیان قلمبند کرادیا۔خاتون کاکہناہےکہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور اس وقت انکابلڈپریشر بھی نارمل نہیں تھا۔

ڈیفنس کے علاقے خیابان شہباز پر ساحل ٹریفک سیکشن کے ایس او سب انسپکٹر نواز سیال سے گاڑی روکنے پر طوفان بدتمیزی مچانے والی اوربغیرچالان کروائے فرار ہونے والی خاتون ثنا آفتاب نے کراچی کے درخشاں تھانے میں پولیس کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا جب کہ وہ چند روز قبل ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرواچکی ہیں۔

ایس آئی اوچوہدری امانت کاکہنہاے کہ خاتون پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکی ہیں اور انھوں نے اپنے بیان مین یہی بتایا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں ان کا بلڈ پریشر ہائی تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

خاتون نےتھانےکےباہر میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے میڈیاپر بتایا کہ میں ایک نجی اسپتال جارہی تھی، میں نے سگنل توڑا انھوں نے مجھے روکا میں رک گئی چاہتی تو بھاگ بھی سکتی تھی، پولیس افسر نے کہا کہ آپ نے سگنل توڑا ہے چالان ہوگا جس پر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ میرا چالان کر دیں مجھے اسپتال جانا ہے۔

خاتون ثناآفتاب نے ٹریفک پولیس افسر پرالزام عائد کیا کہ انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا جس پر مجھے غصہ آگیا اور ویسے ہی میرا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا جس کے باعث میں اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور بدتمیزی سے پیش آئی۔

خاتون کا مزید کہنا تھاپولیس افسر میرے والد کی عمر کے تھے مجھے ان کو اس طرح سے نہیں بولنا چاہیے تھا لیکن انھوں نے اس طرح کی حرکت کی تو مجھے اس طرح سے پیش آنا

پڑا۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند دنون پہلےسگنل توڑنے پرخاتون کوٹریفک وارڈن نے روکا تھاجس پر وہ آپ سے باہر ہوگئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر