رہنما مسلم لیگ ن پرویزرشید نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس میں وزیراعظم عمران خان نےدوستوں کواین آراودیاہے، ایک تقری کے دوران وزیراعظم نے خودکہا کہ نیب آرڈیننس ان کے دوستوں کیلئے خوشخبری ہے۔
لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت وزیراعظم نے دوستوں کواستثنیٰ دیا اور انہوں اپنےمنہ سے کہاہےکہ اس میں ان کے دوست باہر ہیں۔ آرڈیننس نے اداروں کاوقار داو پر لگا دیاہے۔
پرویز رشید کا کہناتھا کہ آج لگاجیسےایف آئی اے میں کسی دہشتگردکی آمدہے، ایف آئی اے کاجوکام ہے وہ اس سےنہیں لیاجارہا،حنیف عباسی اور رانا ثناءاللہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
پرویز رشید کامزید کہناتھا کہ ایف آئی اے کوسیاسی انتقام کیلئےاستعمال کیاجارہاہے۔ اس دوران انہوں نے حکومتی حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سیاست میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس سیاستدانوں کے لئے کتنا فائدہ مند؟
صحافی کے نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال پر پرویز رشید کاکہناتھا کہ سابق وزیراعظم کودعاوں کی سخت ضرورت ہے۔
وزیراعظم نےمیڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔ جس میں نیب آرڈیننس سے متعلق حکومتی بیانیے سے آگاہ کیاجائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی اورمعاشی صورتحال پربات چیت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نیب آرڈیننس پرحکومتی بیانیےسےبھی آگاہ کیاجائےگا جبکہ اس دوران قانونی ٹیم اورحکومتی رہنمابھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
