
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعودنےہم منصب شاہ محمود قریشی سےملاقات کی ہےجس میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کےمعاملات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسعودی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،اس موقع پروزیرخارجہ نےکشمیرکےحوالےسےپاکستانی موقف کی حمایت پرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کومزیدمستحکم کرنے کےلیےپرعزم ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائےخارجہ کاکشمیرسمیت اہم علاقائی امورپرباہمی مشاورت جاری رکھنےپراتفاق ہوا،سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سےبھی ملاقات کریں گے۔
ملائشیاسمٹ میں شرکت نہ کرنےکی وجہ مسلم امہ کی تقسیم کےخدشات تھے
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا ہو گا۔
خیال رہے کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں ہونے والی سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنا تھا تاہم انہوں نے اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔ سمٹ کانفرنس میں 52 ممالک کے 400 نمائندوں سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوئے تھے۔
ملائشیا سمٹ 18 سے 21 دسمبر کومنعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی شرکت نہیں کی تھی۔
کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک تقریرکےدوران کہاتھا کہ پاکستان سعودی عرب کو طاقتورملک دیکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News