Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں میدان سجائے گی

Now Reading:

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں میدان سجائے گی

مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخوا میں سیاسی میدان سجاکر پا ور شو کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخوا میں سیاسی میدان سجائے گی جہاں سینئر لیگی رہنما احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں آج جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین جلسے میں اہم اعلانات کریں گے، جلسہ نالائق اور نااہل حکومت کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام کا ریفرنڈم ہوگا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نااہل حکمران چاہتے ہیں کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے، سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابقسابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے تین محبوب الرحمن ن لیگ میں ہزاروں ساتھیوں سمیت شمولیت کریں گے۔گزشتہ انتخابات میں محبوب الرحمان نے دس ہزار کے قریب ووٹ حاصل کئے تھے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کےبھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر 23 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مسلم لیگی رہنما سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکیل اشتر اوصاف اور قومی احتساب بیورو پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا جو تاحال حراست میں ہیں۔شاہ

Advertisement

محمود قریشی کا لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اظہار تشویش

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر