اورنج لائن ٹرین کا ایک طرف کا کرایہ 40 روپے رکھنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف کا کرایہ 40 روپے رکھنے کی تجویز پر اتفاق کے بعداس حوالے سےحتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اورنج لائن ٹرین کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اورنج ٹرین اتھارٹی کے حکام نے کرایے کو شہریوں کی مالی مشکلات کے مدنظر رکھتے ہوئے30 سے 40 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔
پنجاب حکومت نے حکومتی بجٹ اور سبسڈی کو بنیاد بناتے ہوئے تجویز کیا کہ کم از کم یکطرفہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے، دوسری جانب محکمہ خزانہ نے کہا کہ منصوبے پر زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے۔
محکمہ خزانہ حکام نے بتایا کہ اگر کرایہ 40 روپے کیا گیا تو سالانہ 6 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی، مشاورت کے بعد یکطرفہ کرایہ 40 روپے کی فی کس طے پا گیا۔
واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل نے کہا کہ اورنج ٹرین پر سبسڈی دینے اور ٹکٹ طے کرنے سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئیں ہیں تاہم کرایے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
