
کراچی میں سال نو کے موقع پر شہر بھر میں آج رات 12 بجے سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات 12 بجے سے یکم جنوری تک ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش گیر مادہ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 12 بجے سے یکم جنوری 2020 کی صبح تک ہوگا اور اس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
چہلم امام حسین: کراچی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
پولیس نے 31 دسمبر کی رات ہلہ گلہ کرنے والے منچلوں اور سڑکوں پر بغیر سلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نٹمنے کے لیے عوامی مقامات پر اضافی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں اور جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ بھی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی نیو ائیر نائٹ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News