Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساری دنیا کے سامنے میرے کپڑے اتار دیے گئے

Now Reading:

ساری دنیا کے سامنے میرے کپڑے اتار دیے گئے
شہری

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور پی آئی سے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث پائے جانے والے بیرسٹرحسان نیازی نے کہاہے کہ پولیس کے پاس میرے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں پھر بھی میڈیا نے ساری دنیا کے سامنے میرے کپڑے اتاردیے اور مجھے مجرم بنا کرپیش کیا گیا۔

وزیراعظم کے بھانجے نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا بیٹا ہو یا بھانجا سب قانون سے نیچے ہیں ،میری تصویوں پر دائرے لگا لگا کر دکھایا گیا، میرا کرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، کیا میری اپنی کوئی اوقات نہیں،مجھے بھگوڑا کہا جا رہا ہے۔

حسان نیازی کاکہناتھا کہ پولیس نے پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی،میں اس احتجاج کا حصہ بنا، پی آئی سی واقعے میں ملوث افراد کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Advertisement

وزیراعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت منظور

Advertisement

انہوں نے کہاکہ دو کمیونٹی کاآپس میں تصادم ہورہاہےاور اس پرسیاست کیا جاناشرمناک ہے، دنیا کے کونے کونے سے مجھے گالیاں پڑ رہی ہیں، ڈاکٹروں کوپکڑنے کی کوشش نہیں کی گئی صرف وکلا پر انگلی اٹھائی گئی۔

حسان نیازی نے پریس کانفرنس کے درمیان آبدیدہ ہوتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کوخود رپورٹ دوں گا کہ ہماری پی ٹی آئی کی حکومت نے اس سارے واقعے میں کیاکردار ادا کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ واقعےکےدن پی آئی سی میں موجود تھامجھےپرامن احتجاج کی اجازت پولیس نے دی،مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں ہنگامہ آرائی ہوجائے گی، میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا بھانجھا ہوں۔

حسان نیازی کاکہناتھا کہ میرا میڈیا ٹرائل ہوا، مجھے میڈیا نے سزائے موت سنادیا، وہ ویڈیو دکھائیں جس میں مریض کے منہ سے ماسک اتارا گیا۔ جس وکیل نے وین چلائی اور توڑ پھوڑ کی اسکے خلاف کاروائی ہونے چاہیے، اب بھی یہی کہوں گا جو ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہون نے کہاکہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ پوری فوٹیج دکھائے،کیااب  اس واقعہ میں انصاف ہوگا؟  میں نے وزیراعلیٰ کو کئی مرتبہ پیغام بھجوایا کہ لاء منسٹر اور وزرات صحت کو بٹھائیں،میں عمران خان کو خود رپورٹ دوں گا کہ پنجاب حکومت کا کیا کردار تھا، مانتا ہوں کہ میں نےدروازہ کھولا۔ دروازہ کھولاتودیکھا کہ اندر کوئی نہیں تھا۔ پی آئی سی میں وکیلوں کے اندر انتشار پھیلانے کے لیے کوئی شخص موجود تھا لیکن تحقیقات نہیں کی گئیں۔

حسان نیازی نے کہاکہ وکیل اور ڈاکٹرزایشو کو حکمت کے ساتھ حل کریں، اس وقت پوری دنیا مجھ سے نفرت کر رہی ہے،میں نے خدیجہ صدیقی اور قصور کیس لڑا، میں نے انسانیت کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی، مجھے بگوڑا کہتے ہیں میں نے صلاح الدین کا کیس لڑا۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے بھانجے کامزید کہناتھاکہ میں اپنے سئنیر وکلا کے ساتھ ہوں ، پی آئی سی واقعہ نہیں ہونا تھا۔

حسان نیازی کے مطابق  یہ ایف آئی آر قوم کے ساتھ دھوکا ہے، اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے،مجھ پر اتنا بڑا الزام لگا دیا میرا موقف تو سن لیتے، جو ملوث ہے اسکو ڈی چوک میں لٹکائیں۔

Advertisement

 حسان نیازی کاکہناتھا کہ جن لوگوں نے میری کردارکشی کی انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، میں نےخود کو تفتیش کے لیے پیش کیا، میں نے وزیراعظم کو اپروچ کرنے کی جرات نہیں کی۔ مجھے کلین چٹ مل گئی ہے اب میں صاف ہاتھوں کے ساتھ وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر