
وزیراعظم کی جانب سے اعتماد سازی کا مشن لئے جہانگیرترین کی ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کے مطالبات اور تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر بھی آمادہ ہوگئی ہے جس کے تحت بعض منصوبوں کے لیے جون سے پہلے چھوٹی رقم فراہم کی جائے گی جب کہ بڑے منصوبوں کے لیے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم کو جون سے پہلے بعض اہم نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے اور وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو بڑے فنڈز دے گی جو کراچی میں پلوں کی مرمت، پانی، سیوریج اور صفائی کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو کی پیشکش کو ٹھکرا دیا
دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اگر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا تو ہم فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے اور بلاول بھٹو کی پیشکش پر بھی غور ہوسکتا ہے۔
میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 16 ماہ سے صرف تسلیاں اور یقین دہانیاں کرائی جارہی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، عوام کا ہم پر بہت دباؤ ہے، تحریک انصاف نے اگر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، بلاول بھٹو کی پیشکش کو اب تک مسترد نہیں کیا ان کی پیشکش پر بھی غور کیا جاسکتا ہے
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ایم کیو ایم کے وفد سے آئندہ ہفتے ملاقات میں مزید پیشرفت ہوگی جب کہ جہانگیرترین کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آئندہ ہفتے ق لیگ، جی ڈی اے اور شاہ زین بگٹی سے بھی ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم کو پیشکش کی تھی کہ وہ اپنی مرضی کی وزارتیں لیں لیکن عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News