Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے پاکستان میں عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں

Now Reading:

نئے پاکستان میں عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں
سابق وزیراعظم کے

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئےپاکستان میں عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت کے موقع پرسابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا ہے تو اب عوام بھگتیں۔

 شاہد خاقان نے عدالت میں اپنی پیشی کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے کیا ناراضی ہو سکتی ہے؟

ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع

میں تو جیل میں ہوں، خواجہ آصف سمیت کسی سے کیسے ناراضگی ہو سکتی ہے۔
Advertisement

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کا ہر دن پاکستان کے عوام پر بھاری ہوگا،حکومت اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں، آٹا نہیں دے سکتے تو شرمندہ تو ہو جائیں، نئےپاکستان میں عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں۔

مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما نے کہا کہ  نیا پاکستان ہے، آٹا70روپے کلو بک رہا ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں، مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔

صحافی نے شاہد خاقان سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ اپوزیشن سے مایوس ہوں، کیا آپ مایوس ہیں؟

انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے معاملات اٹھانا ہوتے ہیں، اسمبلی چل ہی نہیں رہی کہ اسمبلی میں کوئی بات کریں، اسپیکر صاحب اجلاس ختم کر دیتے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہوا، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے حوالے سے بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر