Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد مقبول صدیقی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

Now Reading:

خالد مقبول صدیقی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
پی ٹی آئی

حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کو ایک مرتبہ پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے گھر آمد پر مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہوگیا۔

ملاقات میں  ایم کیو ایم وفد کی قیادت کنوینر خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں دیگر ارکان میں کنور نوید جمیل اور عامر خان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےخالد مقبول صدیقی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے حکومتی وفد نے کہا ہے کہ  خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ نا تو خالد مقبول صدیقی کا استعفا منظور کیا جائیگا اور نہ ہی ان کی جگہ ایم کیو ایم سے کسی کو وزیر بنایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق جلد ہی وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی۔

Advertisement

حکومت اور ایم کیو ایم قیادت میں ہونے والے مذاکرات کے اس تیسرے دور میں حکومتی اتحاد سے متعلق امور ،کراچی پیکیج پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد حکومت اور ایم کیو ایم قیادت میں دو ملاقاتیں کراچی میں ہوچکی ہیں۔

گزشتہ ملاقات کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ہوئی تھی، جس میں ڈیڈلاک برقرار رہا تھا اور خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ واپس لینے کا اور نہ ہی حکومت نے تمام شرائط ماننے کا اعلان کیا تھا۔

ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی ٹیم کے روبرو اپنے مطالبات اور تحفظات رکھے، جس پر پرویز خٹک کی سربراہی میں موجود ٹیم نے انہیں اگلے مرحلے کے مذاکرات کےلیے اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر