Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کسی علاقائی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان کسی علاقائی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے دے گا اور نہ ہی کسی علاقائی تنازعہ کا حصہ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی یکطرفہ کارروائی کی حمایت نہیں کرتا کیونکہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کاحل نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایران سمیت اپنے علاقائی منصبوں سے بات کی ہے اور خطے میں کسی تنازع سے بچنے کے لئے ممکنہ صبروتحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ نئی جنگ سے علاقائی ملکوں پر بد ترین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، پاکستان مصالحت امن اور استحکام میں کردارادا کرسکتاہے لیکن خطے میں جنگ کی آگ کو ہوا نہیں دے گا۔

وزیر خارجہ نے عراق میں امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے اثرات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے خصوصاً عراق اور شام میں عدم استحکام کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا  کہ بھارت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ملک بھر میں قانون شہریت کے خلاف مظاہروںسے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کرسکتاہے۔

سعودی عرب کی ایران اور امریکا سے پرسکون رہنے کی درخواست

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی  نے عالمی برادری ‘ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ خطے میں کسی بھی تنازعے سے بچنے کیلئے اپناکردار اداکریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مزید کہا کہ اس سے افغانستان میں امن عمل بھی بری طرح متاثر ہوگا اور یمن کے حوثی باغی سعودی عرب پر جبکہ حزب اللہ اسرائیل پر راکٹ حملے تیز کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے شدید انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا تھا اور ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر