
سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں تبدیلی کی افواہوں کو سازش قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب میں تبدیلی کی افواہوں کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔
وزیراعلی پنجاب، عثمان بزدار ہی رہیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں انہوں نے شہر میں صفائی کے انتظامات اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وہ خود لوگوں کے پاس گئے اور ان سے با ت چیت بھی کی ۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ سردارعثمان بزدار سے عمائدین اور شہریوں نے بھی ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر ہدایات جاری کیں۔
اس کے ساتھ ساتھ عثمان بزدار نے سرائیکی اور بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی اور شہریوں سے حال احوال دریافت کیا۔
انہوں نے وہاں خواتین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکاما ت بھی جاری کئے۔
عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔
تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں جبکہ اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں تاہم عوام کی سہولت کے لئے شہروں اور تحصیلوں میں سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے بیس ناراض ارکان کی آج ملاقات طے ہے ۔
ناراض ارکان اب وزیراعلیٰ سے ملاقات میں اپنے تمام تحفظات اور اعتراضات پیش جبکہ اپنے حلقوں میں بیوروکریسی کی رکاوٹوں کے باعث حائل مشکلات سے بھی انھیں آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News